letra de hum apne saf shikanon ko - taj multani
Loading...
[verse 1]
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں
جو دشمنوں کو دبائے ہوئے ہیں ان کو سلام
جو اپنے خوں میں نہائے ہوئے ہیں ان کو سلام
جو کم ہیں پھر بھی جو چھائے ہوئے ہیں ان کو سلام
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں
[verse 2]
دلاوران گرامی صد آفریں تم پر
کہ رزم گاہ میں غالب کوئی نہیں تم پر
ہمیشہ ناز کرے گی یہ سر زمیں تم پر
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں
[verse 3]
ہلال فتح کا پرچم بلند ہے تم سے
وطن کا نام و نشاں ارجمند ہے تم سے
عظیم قوم کی عظمت دو چند ہے تم سے
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں
[verse 4]
مجاہدوں کو وطن کے سخن وروں کا سلام
جہان صورت و معنی کے آذروں کا سلام
تمام خوش نظروں نکتہ پروروں کا سلام
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں
letras aleatórias
- letra de koniec historii - bisz / radex
- letra de big grey sky - dead indian
- letra de l'effet miroir - sexion d'assaut
- letra de mayhem - codominance
- letra de freesia - naoki hashimoto
- letra de still waiting - 1982
- letra de track 11 - giggs
- letra de how we do it - canon
- letra de crimen - salta la banca
- letra de psychic biters - noah23