
letra de tumhain dillagi bhool jani paray gi - nusrat fateh ali khan
[verse 1]
تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی
محبت کی راہوں میں آ کر تو دیکھو
[verse 2]
تڑپنے پہ میرے نہ پھر تم ہسو گے
کبھی دل کسی سے لگا کر تو دیکھو
[verse 3]
ہونٹوں کے پاس آئے ہنسی کیا مجال ہے
دل کا معاملہ ہے کوئی دل لگی نہیں
[verse 4]
زخم پہ زخم کھا کے جی
اپنے لہو کے گھونٹ پی
آہ نہ کر لبوں کو سی
عشق ہے دل لگی نہیں
[verse 5]
دل لگا کر پتہ چلے گا تمہیں
عاشقی دل لگی نہیں ہوتی
[verse 6]
کچھ کھیل نہیں ہے عشق کی لاگ
پانی نہ سمجھ یہ آگ ہے آگ
[verse 7]
خوں رُلائے گی یہ لگی دل کی
کھیل سمجھو نہ دل لگی دل کی
[verse 8]
یہ عشق نہیں آساں
بس اتنا سمجھ لیجئے
ایک آگ کا دریا ہے
اور ڈوب کے جانا ہے
[verse 9]
وفاؤں کی ہم سے توقع نہیں ہے
مگر ایک بار آزما کر تو دیکھو
زمانے کو اپنا بنا کر تو دیکھا
ہمیں بھی تم اپنا بنا کر تو دیکھو
خدا کے لیے چھوڑ دو اب یہ پردہ
[verse 10]
رُخ سے نقاب اُٹھا کے بڑی دیر ہو گئی
ماحول کو تلاوتِ قرآن کیے ہوئے
خُدا کے لیے چھوڑ دو اب یہ پردہ
[verse 11]
ہم نہ سمجھیں تیری نظروں کا تقاضا کیا ہے
کبھی پردہ، کبھی جلوہ، یہ تماشا کیا ہے
خُدا کے لیے چھوڑ دو اب یہ پردہ
[verse 12]
جانِ جاں، ہم سے یہ اُلجھن نہیں دیکھی جاتی
خُدا کے لیے چھوڑ دو اب یہ پردہ
کہ ہیں آج ہم تم نہیں غیر کوئی
شبِ وصل بھی ہے حجاب اِس قدر کیوں
ذرا رُخ سے آنچل اُٹھا کر تو دیکھو
[verse 13]
جفائیں بہت کی، بہت ظلم ڈھائے
کبھی ایک نگاہِ کرم اس طرف بھی
ہمیشہ ہوئے دیکھ کر مجھ کو برہم
کسی دن ذرا مُسکرا کر تو دیکھو
[verse 14]
جو اُلفت میں ہر اک ستم ہے گوارا
یہ سب کچھ ہے پاسِ وفا تم سے ورنہ
ستاتے ہو دن رات جس طرح مجھ کو
کسی غیر کو یوں ستا کر تو دیکھو
[verse 15]
اگرچہ کسی بات پر وہ خفا ہیں
تو اچھا یہی ہے تم اپنی سی کر لو
وہ مانے نہ مانے یہ مرضی ہے اُن کی
مگر اُن کو “پُرنم” منا کر تو دیکھو
letras aleatórias
- letra de new illuminati - future
- letra de junior chicken$ - infinite2
- letra de closer (movie version) - паулина андреева
- letra de make sense - josh man
- letra de wavy - famous dex
- letra de wave bros - famous dex
- letra de i don't wanna live forever - will prime feat. jonah baker
- letra de vandal savage - soul khan
- letra de become the enemy - like a storm
- letra de streak of madness - jekyll and hyde the musical