letras.top
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z 0 1 2 3 4 5 6 7 8 9 #

letra de dil dharakne ka - noor jehan

Loading...

[intro]
آہ، آہ، آہ، آہ، آہ
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

[chorus]
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی، اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

[verse 1]
آج مشکل تھا سنبھلنا، اے دوست
آج مشکل تھا سنبھلنا، اے دوست
تُو مصیبت میں عجب یاد آیا

[refrain]
وہ تیری یاد تھی، اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

[verse 2]
دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر تیرا وعدۂِ شب یاد آیا

[refrain]
وہ تیری یاد تھی، اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
[verse 3]
حالِ دل ہم بھی سناتے لیکن، آہ، آہ، آہ
حالِ دل ہم بھی سناتے لیکن
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا

[refrain]
وہ تیری یاد تھی، اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

[verse 4]
بیٹھ کر سایۂِ گُل میں، ناصرؔ
بیٹھ کر سایۂِ گُل میں، ناصرؔ
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا

[chorus]
وہ تیری یاد تھی، اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی، اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

letras aleatórias

MAIS ACESSADOS

Loading...