
letra de aghosh - entity paradigm (ep)
[verse 1]
ٹوٹے ہوئے اُن خوابوں کے
اُس دہکتے سورج تلے
فلک سے ہے اب ٹپکے نہ جو
اُمید کے قطرے تھے وہ
تلخ آنسوؤں کے سیلاب سے جو
ہو نہ سکی نم تو
[chorus]
روتی تھی وہ
یہ زمین، میری ماں تھی وہ
خُدا کا وجود، بے معبود تھی وہ
سایہ تھی، روشنی بھی تھی وہ
قدم تلے جنت، میری آغوش تھی وہ
[verse 2]
جس آسرے کے لیے روح تڑپتی تھی جس کی
جس شمع کو جلا نہ سکی
ہاں وہ اندھیرا ہوں میں
یہ گناہ گار ہاتھ، بھیک کی چاہ میں
جو بڑھیں در بدر اُس کی سو
[chorus]
ڈر رہی تھی وہ
یہ زمین، میری ماں تھی وہ
قدم تلے جنت، میری آغوش تھی وہ
[guitar solo]
[verse 3]
وہ آنکھوں سے ٹپکا جو اب یہ لہُو
زخم بھرنے لگے
سر بہ سجود ہوں اُس کے حضور
گناہ ڈھلنے لگے
درگزر اُس ماں نے کیا
فاصلے سمٹنے لگے
وَحْدَهُ، اُس کی کوکھ سے ہوں
ایک ہی نبض، ایک وجود
[outro]
یہ زمین، میری ماں ہے یہ
خُدا کا وجود، بے معبود ہے یہ
سایہ ہے، روشنی بھی ہے یہ
قدم تلے جنت، میری آغوش ہے یہ
letras aleatórias
- letra de it's about brawl - siivagunner
- letra de we'll meet again - emma stevens
- letra de illusion - drama moth
- letra de let's go! (feat. cole story) - elevated $horty
- letra de titulares - zamoranobeatz & vela infamous
- letra de déjalo ir [en estudio uno] - depedro
- letra de cnt feel - zahn
- letra de şehrin yargısı - yasa amenti
- letra de the bag - cassidy bryan
- letra de gennemtænkt - kralle s